شعبہ واٹر سپلائی کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی; شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی


اسلام آباد:  میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا مالی بحران شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔  شعبہ واٹر سپلائی کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی نے شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔  موسم گرما میں پانی کی شدید قلت ہونے کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔ ذرائع کے مطابق  ٹیوب ویلز،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کیلئے بھی فنڈز ختم ہوگئے۔

اسلام آباد کیلئے پانی صاف کرنے والے کیمیکل کا سٹاک ختم ہو گیا ۔ ٹھیکیدار نے ادائیگی نہ ہونے کے باعث کلورین اور ایلم کی سپلائی روک دی ہے ۔ میٹرو پولیٹین کے پاس کیمکل کی خریداری کیلئے فنڈز نہیں ہیں۔ 

ترجمان ایم سی آئی کے  مطابق چئیرمین سی ڈی اے کو فائل بھیجی ہوئی ہے ابھی تک فندز جاری نہیں ہوئے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/24/5528

Leave A Reply

Your email address will not be published.