ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

Mahathir-Mohamad-Malaysia

کوالالمپور:  ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مہاتیر محمد نے ملائیشین بادشاہ کو اپنا استعفیٰ جمع کرایا۔

گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے ۔تاہم ان کے اتحادی انور ابراہیم نے ان کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا تھا ۔جس کے بعد گزشتہ روز سے ملائیشین سیاسی حلقوں میں گہما گہمی چل رہی تھی۔یہ امکان بھی ظاہر کیاجا رہا تھا کہ مہاتیر محمد دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرسکتے ہیں ۔تاہم اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ دوہزار اٹھارہ کے عام الیکشن میں نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے مہاتیر محمد نے دیگر دوجماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر انتخابات میں حصہ لیاتھا۔ اس دوران یہ طے پایا تھا کہ کامیابی کی صورت میں پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہیں گے، جبکہ بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/24/5524

متعلقہ خبریں

Leave a Comment