ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 10 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی


اسلام آباد:  23 مارچ کی آمد کے ساتھ ہی  انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمر کس لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 10 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان تمام سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی،مجالس اورجلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ ہاوسنگ سکیموں کی ایڈورٹائزنگ،ہینڈ بل ،پمفلٹ اور وال چاکنگ پر بھی  پابندی ہوگی ۔ اس کے علاوہ لاوڈ سپیکر،ایمپلی فائر اور آتش بازی کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مزید برآں کیسٹ پلیئر،ساونڈ سسٹم اور کھلونا پسٹل پر مکمل پابندی ہو گی ۔سٹون کرشنگ اور اور کبوتر بازی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/24/5546

Leave A Reply

Your email address will not be published.