کورونا کا خطرہ، زائرین ہوں یا تاجر، ایران کا سفرکم کریں؛ وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: ایران میں کرونا وائرس، ہزاروں زائرین پاک ایران بارڈر پر پھنس گئے۔ ہزاروں زائرین کی پاکستان واپسی سے متعلق وزارت مذہبی امور نے ہنگامی اجلاس بلایا۔کرونا وائرس، زائرین کی مشکلات سے متعلق  وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر الطاف، سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق بورانہ، جید شیعہ علماء کی شرکت کی ۔ اجلاس میں شیعہ علماء،  وفاق المدارس کے نمائندگان، ایران عراق زیارات کے منتظمین اور قافلہ سالاروں نے شرکت کی،

 کرونا وائرس کی اطلاعات کے باعث پاکستانی زائرین کو وبا سے بچاؤ، احتیاطی اقدامات، اور سفری ہدایات سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ویکسینیشن کے باعث زائرین کی تاخیر سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایران جانے والے زائرین کو کراوناوائرس سے بچاو کیلئے آگاہی  پیغام دیا

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس خطرناک وبا کی صورت میں پھیل رہی ہے زائرین ہوں یا تاجر، ایران کے سفر کو کم از کم کیا جائے۔

لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔  کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے علما کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس، خطبہ جمعہ اور مجالس میں عوام کو آگاہی دی جائے۔ ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی حکام کے ساتھ 3 دن سے پالیسی بنا رہے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/24/5531

متعلقہ خبریں

Leave a Comment