پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھارتی سٹاف کی شرکت، وقار ذکا نے نام شئیر کر دئیے

PSL-2020-Trophy

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شروع ہونے کے بعد  ‘پی سی بی جواب دو’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس نے مداحوں کو بے حد مایوس کیا ۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے مداحوں نے میزبان علی گوڈیل کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تقریب کی بد انتظامی پر بھی سوالات اٹھا دئیے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی ذمےداری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی۔ اس انکشاف نے  سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولا کر دیا۔

دوسری جانب میزبان وقار ذکا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کے لیے 130 بھارتیوں کا سٹاف  بھرتی کیا گیا ۔ وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں ایک فہرست دکھائی جس میں پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 سے زائد بھارتیوں کے نام تھے۔ اس موقع پر  وقار نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں جہاں پاکستان میں نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، ایسے میں یہ تمام لوگ پاکستان کیوں آئے؟ وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کشمیر کا واقعہ کیا بھول گئے؟ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا چھوڑ دی، اپنے ملک والوں کو کام دینا چھوڑ دیا۔

ویڈیو میں وقار نے کہا کہ بھارت میں ہمارے فنکاروں کو دھکے مار کر نکالا گیا، ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی بھارتی کبھی بھی یہ چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی اتنا بڑا ایونٹ مقبول ہو۔ قار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اگر یہ پاکستانی ایونٹ تھا تو اس میں 100 فیصد پاکستانیوں کو کام دینا چاہیے تھا۔

وقار ذکا کی اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پی سی بی جواب دو ٹرینڈ کرنے لگا، تاہم اس معاملے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Waqar-Zaka-PSL-Indian-Event-Planner-Names
وقار ذکا نے بھارتی شہریوں کی ایک مبینہ لسٹ بھی شئیر کر دی ہے

 

آئی ڈی: 2020/02/24/5532

متعلقہ خبریں

Leave a Comment