سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، مندی کا شکار

Stock-Market-KSE1-Pakistan

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے مارکیٹ کھلنے پر انڈیکس 39،143 پوائنٹس پر تھا جس میں پہلے گھنٹے میں ہی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آخری خبریں آنے تک مارکیٹ میں قدرے بہتر صورتحال دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس39,136.03 پر تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔ سوموار کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40،229 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1105 پوائنٹس کمی سے 39،143 پر آ گیا۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 130 ارب روپے کم ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو 103,982,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,722,777,965 پاکستانی روپے تھی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5571

متعلقہ خبریں

Leave a Comment