ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی میں تصویر نے دھوم مچا دی

Mahira-Khan-Red-Saree

لاہور: پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی میں تصویروں کی دھوم مچ گئی۔

اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر خوبصورت ساڑھی پہنے تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ مختلف تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی رونق بنی رہی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت حساس ہیں اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی پر رنجیدہ ہو جاتی ہیں۔ تاہم اصلاح پر مبنی تنقید اور ستائش کرنے والوں کی شکر گزار ہوں۔ کیونکہ یہ دونوں چیزیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں، جبکہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں ایک بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں ماہرہ خان کانام 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

💃🏽 @menahelandmehreen 💄 @iambabarzaheer 💇🏻‍♀️ @beautiquesalonpk 💍 @sherezadjewellery 📸 @shahbazshaziofficial

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5612

متعلقہ خبریں

Leave a Comment