کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر دوکان میں گھس گیا

Karachi-University-Road-Safora-Chorangi

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا۔ حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ اسکول وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واٹر ٹینکر اسکول وین سمیت دو گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے دکان میں گھس گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے شخص اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق راہگیر کی شناخت نوشاد اور اسکول وین ڈرائیور کی ذیشان کے نام سے کر لی گئی۔

پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نور اکبر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ واٹر ٹینکر کو دکان سے نکالنے کیلئے کرین منگوا لی گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5640

متعلقہ خبریں

Leave a Comment