کراچی کے سابق مئیر نعمت اللہ خان انتقال کر گئے


کراچی: کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اگست 2001 سے جون 2005 تک کراچی کے میئر رہنے والے نعمت اللہ خان عرصہ دراز سے علیل تھے۔

نعمت اللہ خان کا انتقال  سال کی عمر میں ہوا، وہ کراچی کے 26 ویں میئر تھے اور انہوں نے 2001 سے 2005 تک میئر کراچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نعمت اللہ خان 1930 میں بھارت کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے۔ انہوں نے  پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ نعمت اللہ خان الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر بھی رہے۔

نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں میں شمار کئے جاتے تھے۔ ان کے دور میں کراچی کے کئی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں بننے والے بلدیاتی نظام کے لاگو ہونے کے بعد انہیں کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی جو انہوں نے بھرپور انداز میں نبھائی۔ ان کے دور میں کراچی میں 18 فلائی اوورز، چھ انڈر پاسز اور دو سگنل فری کاریڈورز بنے۔

انہوں نے 2005 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ اگلے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ ان الیکشنز میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی کے نئے میئر منتخب ہوئے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5564

Leave A Reply

Your email address will not be published.