پی ٹی آئی متحد نہیں، جہانگیر ترین نے اعتراف کر لیا

Jahangir Tareen-PTI

اسلام آباد: حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو منانے میں ہی مصروف عمل ہے کہ پارٹی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین نے جماعت کے اندر اختلافات کا اعتراف کر لیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت کا متحد نہ ہونا بہت دکھ کی بات ہے اور ٹیم متحد نہ ہو تو ملک چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں تقسیم ایک حقیقت ہے اور اس انکار ممکن نہیں، ہم متحد ٹیم نہیں ہیں اور تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے ناراض اراکین نے ’سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ‘ بنایا تھا جس میں  ابتدائی طور پر اس میں 20 اراکین اسمبلی شامل تھے۔ مذکورہ گروپ نے اپنا پہلاباضابطہ اجلاس 23 جنوری کو طلب کیا تھا۔

یاد رہے ناراض اراکین کو منانے کے لیے اہم حکومتی شخصیات نے ملاقات کا پیغام بھیجا جو قبول نہیں کیا گیا تھا۔ ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے کرائی جائے کیونکہ ان کے مطالبات و تحفظات صرف وہی دور کرسکتے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5605

متعلقہ خبریں

Leave a Comment