پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ چار لاکھ روپے میں الیکٹرک کار متعارف

Crown-Electric-Car-Motorcycle-Rickshaw

کراچی: کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے جس کی قیمت صرف چار لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گاڑی کی فی کلومیٹر لاگت محض ایک روپے 25 پیسے ہو گی جو کہ عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا سستا ترین آپشن ہو گا۔

گاڑی متعارف کرانے والے گروپ کراؤن جت چیئر پرسن فرحان حنیف کے مطابق ایک مرتبہ چارج کرنے پر موٹر سائیکل اور رکشہ 60 سے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں جبکہ گاڑی 50 کلومیٹر چلے گی۔

چیئرمین کراؤن گروپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آٹو موبائل اور آئل انڈسٹری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے عام عوام متاثر ہورہے ہیں۔ ان گاڑیوں کے ذریعے ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں عام استعمال کیلیے سستی گاڑیاں فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5613

متعلقہ خبریں

Leave a Comment