سونیا حسین میرے لکھے کردار ادا نہیں کر سکتیں: خلیل الرحمن قمر

Khalil-Ur-Rehman-Qamar-Pakistan-Drama

ملک کے معروف ڈرامہ نگار اور ’میرے پاس تم ہو‘ کے لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ سونیا حسین کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنی قابل نہیں ہیں کہ ان کے لکھے ہوئے کردار ادا کر سکیں۔

یاد رہے کہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انھیں خلیل الرحمن قمر کا ڈرامہ آفر ہوا تھا لیکن انھوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ملکی اداکاروں پر خلیل الرحمن قمر کی تنقید کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی وہ شوبز ستاروں سے متعلق متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اداکارہ ایشال فیاض کو دو  ٹکے کی عورت کہہ کر پکارا تھا۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ صبا حمید، محمود اسلم اور عروہ حسین پر بھی تنقید کر چکے ہیں۔

معروف ڈرامہ نگار کی جانب سے اداکارہ کے لیے ایسے الفاظ پرسوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں خلیل الرحمن نے کہا کہ میں ایشل کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر عورتوں سے متعلق اپنے بیانات پر پاکستان کے سینئراداکاروں سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ متنازعہ بیانات کی وجہ سے وہ شوبزحلقوں میں تنقید کی زد میں بھی رہے۔ ادارکارہ عفت عمر خلیل الرحمن قمر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/25/5632

متعلقہ خبریں

Leave a Comment