نیشنل بچت پروگرام میں بڑا فراڈ سامنے آ گیا

اسلام آباد: نیشنل بچت پروگرام کے افسران غریب عوام کی جمع پونجی ہڑپ کر گئے۔ ایف آئی اے نے قومی بچت کے 3 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ افسران نے جعلی دستخطوں کے ذریعے غریب عوام کے 2 کروڑ سے زائد نکلوائے۔
کلائنٹس کے دستخط نئے سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے نام پر بھی لئے جاتے رہے۔ نیشنل قومی بچت پروگرام نے ابتدائی محکمانہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی آر کے مطابق کیشیئر جنید احمد اور گن مین محمد جنید نے فرحت پاشا نامی کلائنٹ کے جعلی دستخط کیے۔ سجاد احمد اور طارق نیازی نامی افسران بھی ایف آئی آرمیں ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کروایا گیا۔

آئی ڈی: 2020/02/26/5687

متعلقہ خبریں

Leave a Comment