وزارت خارجہ میں میڈیا اسٹریٹجی کا اہم اجلاس


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں دفتر خارجہ میں میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر اہم عہدے داران نے بھی شرکت کی۔

میڈیا اسٹریٹجی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔ ہمہ جہتی میڈیا سٹریٹیجی کے ذریعے ملک میں بہتر امن و استحکام کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دنیا کو آ گاہ کیا جائے گا۔ اس اسٹریٹجی کے تحت دنیا اور خاص کر خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سفارتی، سیاسی، معاشی اور سیاحتی تناظر میں پیدا ہونے والے بہتر مواقعوں سے دنیا کو آ گاہ کیا جانا چاہیے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/26/5565

Leave A Reply

Your email address will not be published.