چیف آف نیول سٹاف کا سی سپارک مشقوں کا دورہ


کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی سپارک 2020 کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ سینٹر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا اور امیرالبحر کو بریفنگ دی۔  بعد ازاں نیول چیف نےکریکس ایریا اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد مشق سی سپارک کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں اور کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل پلانز کا جائزہ لینا تھا۔

شاہ بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ نیول چیف کو مشق سی اسپارک کے دوران آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

نیول چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ دورے کے دوران نیول چیف نے کریکس ایریا میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم کو سراہا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/26/5561

Leave A Reply

Your email address will not be published.