27 فروری ’’سرپرائز ڈے‘‘


بھارت کی جانب سے 26فروری 2019کوبالاکوٹ میں جعلی فضائی آپریشن کیا اور 300جہادیوں کوہلاک کرنے کا دعوی کیا ۔۔ اس کے ‏جواب میں پاک فوج نے 27فروری کو بھارت کےدوطیارے گراکر ایک پائلٹ کو گرفتار کرکے دیا ۔

چودہ فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا ۔ بھارت نے بغیر ثبوت حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا۔ اس کے بعد 26 فروری کی شب تین مقامات سےبھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ۔۔ بالاکوٹ میں بھارتی طیارے گرائے جانے کے خوف سےاپنے ہتھیارویرانے میں پھینک کر واپس بھاگ گئے۔۔۔۔ جس سے 9درخت تباہ ہوئے اور ایک پاکستانی کوا مارا گیا ۔

پاک فضائیہ نے جارحیت کی اس کوشش کا جواب دن کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6فوجی اہداف اور دوبھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کردیا ۔۔ ایک طیارے کا پائلٹ طیارہ ہٹ ہونے کے بعد پاکستان کے علاقے میں گرا ۔ جسے گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے اوردوسراونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔ ابھی نندن کے جہاز سے ملنے والے چاروں میزائل بھی پاک فضائیہ کے تحویل میں ہیں ،

ابھی نندن کو بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے طورپر بھارت کے حوالےکردیا گیا تھا۔ لیکن بھارتی پائلٹ کی وردی آج بھی کراچی میں بھارت کی ذلت کا اشتہار بن کر پاک فضائیہ کے میوزیم میں موجودہے اور وہ کپ بھی جس میں ابھی نندن نے چائے پی کر کہا تھا۔ چائے فنٹاسٹک


Leave A Reply

Your email address will not be published.