طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں

Rain in Pakistan

کراچی: شہری ہو جائیں تیار،،  محکمہ موسمیات نے ایک نہیں بلکہ بارشوں کے دو سلسلوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔۔ مغربی ہواؤں کا پہلا سلسلہ جمعرات 27 فروری کو ملک میں داخل ہوگا۔۔ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات سے ہفتے تک رہے گا جبکہ ملک میں بارشوں کا دوسرا طاقتور مغربی سسٹم ملک میں 3 مارچ کو داخل ہوگا۔

 سلسلے کے زیر اثر خیبرپختونخواہ  ، بلوچستان،  پنجاب،  کشمیر اور گلگت بلتستسان میں مزید بارشوں برفباری کا امکان ہے۔  پشاور ،چارسدہ ،مردان ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، چترال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سوات ، کالام ،دیر ، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ ، کاغان ، ناران ، شوگران میں گرج چمک،  تیز آندھی کے ساتھ بارش  ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،صوبہ پنجاب میں ملکہ کوہسار مری ، راولپنڈی، اٹک اور دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹوھار میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں۔

 بارش ہوا کے طوفان ژالہ باری متوقع ہے۔ جہلم ، چکوال،  تلہ گنگ ، میانوالی،  کلر کہار ،سرگودھا، خوشاب ،فیصل آباد، جھنگ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ،  شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری، پیر محل ، ساہیوال،  اوکاڑہ ، پتوکی ، لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، گجرات ،حافظ آباد سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، ملک وال ، کھاریاں اور وزیرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان،لیہ ، بھکر ،تونسہ شریف میں گرد آلود جھکڑ  مٹی کے طوفان گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ،  جام پور ، راجن پور ،علی پور ، بہاولپور،  ملتان اور بہاولنگر میں گرد آلود جھکڑ  مٹی کے طوفان گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ متوقع ہے ۔ بلوچستان میں پشین ، ژوب ، چمن ، قلعہ عبداللہ،  قلعہ سیف اللہ ،کوہلو ، رکنی ، بارکھاں میں تیز ہواؤں  گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوسرے سلسلے میں سندھ میں کراچی ، دادو، جیکب آباد،  کشمور ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات موجود  رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment