پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص یحییٰ جعفری اور اس کے اہلخانہ کو مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق یحییٰ جعفری نامی نوجوان چند روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
220/ I can confirm first two cases of corona virus in Pakistan. Both cases are being taken care of according to clinical standard protocols & both of them are stable. No need to panic, things are under control. I will hold press conf tomorrow on return from Taftan.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 26, 2020