وسیم اکرم بھی پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب پر تنقید سے تنگ آ گئے

سابق کپتان وسیم اکرم بھی پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب پر تنقید سے تنگ آگئے۔ وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار افتتاحی تقریب ہوئی۔ غلطیاں ہونی تھیں جو ہوگئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوئیں لیکن مثبت پہلو بھی ہیں، ان پر بات کریں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر معاملے کو منفی انداز میں پیش کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھارتی سٹاف کی شرکت، وقار ذکا نے نام شئیر کر دئیے

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں کے پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر تنقید کی تھی۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی ایس ایل 5 کے اس اہم ترین دن یعنی افتتاحی تقریب کی ذمےداری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی۔ اس بات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے تھے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/26/5710

متعلقہ خبریں

Leave a Comment