ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دو ٹوک اعلان کر دیا

Chief of Air Staff Air Marshal Mujaid Anwar Khan

اسلام آباد: ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ آج ستائیس فروری کا دن دشمن کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے۔ انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس کیلئے پاک فضائیہ ہر وقت تیارہے۔

 اسلام آباد میں ستائیس فرور ی کی فتح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مجاہد انور خان نے کہاپاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔بھارتی پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہادشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے.مسائل اور چیلنجزکے باجودپاک فضائیہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہاپاک فوج کے شاہین جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ستائیس فروری کو پاکستانی فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اس کے نہ صرف دو طیارے مار گرائے تھے بلکہ بھارتی فضائیہ کے ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا ۔ ریاست پاکستان نے حسب سابق اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیااور اسے  جیل بھیجنے کےی بجائے واپس بھجوا دیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/27/5716

متعلقہ خبریں

Leave a Comment