رواں سال رمضان المبارک کا چاند ایک ماہ قبل ہی متنازع

Moon-Pakistan

اسلام آباد :  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رمضان کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھے جانے کی نوید سنا دی ۔ان کے مطابق پہلا روزہ  25اپریل کوپہلاروزہ ہو گا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعداور رجب دونوں مہینوں کی غلط تاریخیں دیں۔

دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کاکہنا ہے کہ فواد چودھری دعوے کرتے رہتے ہیں۔ روزے کے معاملے پر کون صحیح ہے، کون غلط یہ وقت ہی ثابت کرے گا۔ چاند چڑھے گا تو سب دیکھیں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اپنا کام ہے جو وہ کرتی رہے گی۔

واضح رہے رمضان یا عیدین کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے پشاور کے مفتی پپولزئی اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان ہمیشہ تضاد رہتا تھا ۔تاہم جب سے فواد چودھری نے وزارت سائنس کا قلمدان سنبھالا ہے، اس وقت سے رمضان کے چاند پر تضادات سامنے آتے رہتے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/27/5743

متعلقہ خبریں