کورونا وائرس؛ گھر میں ہی احتیاطی ماسک تیار کریں

Corona-Virus-Pakistan-Visitors

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی ماسک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ماسکس کی اشد کمی واقع ہو گئی ہے۔ کئی جگہوں سے ماسکس کو بلیک میں فروخت کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ لیکن اگر ماسک دستیاب نہ ہو تو کیا کیا جائے۔ ایسے میں اپنی حفاظت کے لیے گھر بیٹھے بھی عام ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک لڑکی کو ٹشو کے ذریعے ماسک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

طریقہ:

  • ماسک تیار کرنے کے لیے ایک معیاری بڑا ٹشو رول لیں اور دو بڑے ربر بینڈ لیں۔

  • اس کے بعد رول میں سے ایک ٹشو نکالیں جس میں آگے پیچھے بل دیں جیسا ویڈیومیں دکھایا جارہا ہے۔

  • پھر اس کے دونوں اطراف ربر بینڈ لگا کر اسٹیپلر کردیں اس طرح فوری اور گھر بیٹھے ماسک تیار ہوجائے گا۔

نوٹ: یہ ماسک حفاظتی ماسک کا نعم البدل ہرگز نہیں۔ باقاعدہ حفاظت کے لیے میڈیکل ماسکس ہی کا استعمال کریں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/27/5760

متعلقہ خبریں

Leave a Comment