سعودی عرب نے پاکستانی اور ایرانی عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی

The Holy Kabaa-Corona-Restriction

سعودی عرب نے پاکستانیوں پر غیر معینہ مدت پر عمرہ کرنے کی پابندی لگادی ہے۔ ایران کے شہریوں کے بھی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگادی۔  کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی ایوی ایشن نے نئی پالیسی جاری کردی۔

تمام ملکوں کے باشندوں پر وزٹ ویزہ اور عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سیاحتی ویزے کے لیے ایران، چائنہ، ہانگ کانگ اور اٹلی پر   بھی پابندی لگادی  گئی ہے جس کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلہ جاری ہونے پر اتحاد ائیر لائن نے 67 پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا۔
جبکہ  ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور زائرین کی فلائٹس منسوخی کا نہیں بتایا،فلائٹس منسوخ ہونے کا کوئی علم نہیں ،ترجمان کا مزید کہناہے کہ باضابطہ طور پر بتایا گیا تو آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ،فی الوقت عمرہ اور زائرین کے ویزے منسوخ نہیں کئے گئے ۔

 

Saudi-Arab restricts Pakistani and Iranian Umra

 

آئی ڈی: 2020/02/27/5701

متعلقہ خبریں

Leave a Comment