کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی کے اسکول دو روز کیلئے بند

کراچی : شہر قائد میں کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں دو روز کی چھٹی کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب شہری حکومت نے کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سکول بند کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 27اور 28 فروری کو سندھ بھرمیں سکول بند رکھے جائیں گے ۔ کوروناوائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے۔ والدین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔انشاءاللہ جلد معاملات کو قابو میں کرلیا جائے گا ۔

دوسری جانب کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ میڈیکلڈیپارٹمنٹ کے افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔۔ وسیم اختر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں اور غیر ضروری طور پر ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

آئی ڈی: 2020/02/27/5704

اپنا تبصرہ بھیجیں