کورونا وائرس: پاکستان کا ایران سے براہ راست پروازیں معطل کرنے کا اعلان

PIA-Corona-Attack-Iran-Operations-suspended

پاکستان نے پڑوسی ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ایران کے ساتھ رات 12 بجے سے براہ راست پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بذریعہ سڑک اور ریل نقل و حرکت پہلے ہی رواں ہفتے کے اوائل میں معطل کردی گئی تھی۔

مذکورہ فیصلہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا کیونکہ دونوں متاثرہ اشخاص نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا۔

مزید بر آں پاکستان سے عمرہ اور سیاحت کے لیے سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد بھی عارضی طور پر وہاں کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ عمرہ زائرین اور سیاحت کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم جو لوگ اقامہ رکھتے ہیں یا سعودی شہری ہیں ان کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔ مذکورہ فیصلہ سعودی عرب کی حکومت کے اس فیصلے کے تحت کیا گیا جس میں انہوں نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اس سے متاثرہ ممالک کے لوگوں کے لیے عمرہ اور سیاحت کے لیے داخلے پر پابندی لگادی تھی۔
علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی ان اقدامات سے متعلق ٹوئٹ کی اور کہا کہ اگرچہ قومی ایئرلائن اپنا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھے گا لیکن عمرہ یا سیاحت کا ویزہ رکھنے والوں کو سعودی عرب کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ’پی آئی اے سعودی حکومت کی دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرے گا‘۔

 

آئی ڈی: 2020/02/27/5768

متعلقہ خبریں

Leave a Comment