اسلام آباد؛ گھر میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق، دو افراد زخمی

Islamabad-Baharakahu-Fire-26-02-2020

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بہارہ کہو میں ایک گھر میں آتشز دگی سے ایک چار سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ گھر کا ساراسامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہارہ کہوکے علاقے منگو ٹاؤن  میں  26فروری کو گھر کے ایک فرد کی جانب سے ہیٹر جلانے کی کوشش کرنے پر گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی  جس نے جلد ہی تین کمروں، ایک کچن، ایک باتھ روم اور ٹی وی لانچ پر مشتمل پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ گھر کے افراد نے بمشکل اپنی جان بچائی۔ تاہم وہ   آگ  کی شدت کے باعث گھر کے سامان کو جلنے سے نہ بچا سکے۔آگ کے باعث محمد فیاض اور ان  کی بیٹی زخمی بھی ہو گئے، جبکہ ایک اور چار سالہ بیٹی یسرا دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئی۔

دریں اثنا فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کے نمائندے بھی اس دوران وہاں پہنچ گئے۔ شہری اور اس کی جھلس کرزخمی ہونے  والی بیٹی کو پولی کلینک ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/27/5926

متعلقہ خبریں

Leave a Comment