پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی

The Holy Kabaa-Corona-Restriction

کراچی: پاکستان میں کرونا وائرس کا معاملہ  پر سعودی ایئر لائن کے بعد پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی۔ کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر  پی آئی اے نے عمرہ اور وزٹ ویزا والوں کو جدہ اور مدینہ سفر سے روکا گیا ہے۔ پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ صرف اقامہ ہولڈرز رہائشی اور مستقل ویزہ رکھنے والوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

حکمنامے کے مطابق عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے۔ بزنس ویزا والے پاکستانی دمام اور ریاض کے لئے پی آئی اے سے سفر کر سکیں گے۔ پشاور سے جدہ براستہ کراچی جانے والے مسافروں کو اپنے ملک میں ہی روکا جائے گا۔

 اندرون ملک میں ہی روکے جانے والے مسافروں  کو ایئر لائن قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مسافروں کو تاکید کی گئی ہے  کہ وہ اپنے محفوظ سفر کے لئے پی آئی اے کال سینٹرز سے رابطے میں رہیں۔ مسافر کال سینٹر سے رابطے سے پیش آنے والی پریشانی سے بچ سکیں اوراپنے اگلے سفر کے لئے معلومات حاصل کریں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/28/5782

متعلقہ خبریں

Leave a Comment