روہڑی میں پاکستان ایکسپریس کو افسوسناک حادثہ پیش آ گیا

Rohri-Train-Accident

روہڑی: روہڑی کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس جاڑے ماں پھاٹک کے مقام پر مسافر بس سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق  جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے۔زخمی افراد کو سکھر اور روہڑی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس کراچی سے پنجاب کے شہر جھنگ جا رہی تھی۔ جاڑے ماں پھاٹک کےمقام پر بس پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ کر دو ٹکڑے ہو گئی۔ حادثے کے بعد متاثرہ بس کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے، جبکہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس، رینجرز اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثےکے بعد تعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پھاٹک موجود نہیں ہے، بلکہ اس جگہ ایک لنک روڈ بنا ہوا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو جائے حادثہ سے ہٹاکر روہڑی اسٹیشن پہنچا دیا گیا ، جگکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ 

 

آئی ڈی: 2020/02/28/5792

متعلقہ خبریں

Leave a Comment