جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات

Justice Qasim Khan-Chief Justice-Lahore High Court

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔ جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قاسم خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کی سفارش کی تھیں.

جسٹس قاسم خان 19 مارچ کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 18 مارچ 2020ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ جسٹس قاسم خان رواں سال 6 جولائی کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/28/5828

متعلقہ خبریں

Leave a Comment