گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کی پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی

Facebook-Google-Twitter-Social Media

اسلام آباد: انٹرنیٹ جائنٹس گوگل، فیس بک اور ٹوئیٹر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال میں سوشل میڈیا سے متعلق قانون کے پیش کیے جانے پر شدید حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اب ایشائی انٹرنیٹ کولیشن گروپ (اے آئی سی جی) نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد اے آئی سی جی کےلئے مشکل ہے۔ اگر پاکستان میں فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر سروس روک دی گئی تو پاکستان میں 70 ملین سوشل میڈیا صارفین متاثر ہوں گے، جن میں نہ صرف عام صارف بلکہ کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے اس  ضمن میں سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی، جائزہ اور مشاورت کے لئے چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/28/5831

متعلقہ خبریں

Leave a Comment