تانیہ ایدروس وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد: ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تانیہ ایدروس کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تانیہ ایدروس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔ تانیہ نے امریکا کی میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ تانیہ ایدروس کو گزشتہ سال دسمبر میں ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کا ہیڈ بنایا گیا تھا اور اب وہ معاون خصوصی ہوں گی۔

ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کی سربراہ مقرر کیے جانے کے بعد پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں تانیہ ایدروس نے کہا تھا کہ میرا صرف ایک ایجنڈہ ہے اور وہ یہ ہے کہ میں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہوں۔

آئی ڈی: 2020/02/29/5845

اپنا تبصرہ بھیجیں