پٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے تک کمی کا امکان

Petrol-Prices-Expected-to-fall

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے ایک خوشخبری۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی ہو نے کا امکان ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس کے عالمی خطرہ بننے کے بعد عالمی منڈیاں سست روی کا شکار ہیں جس سے تیل اور اس کی دیگر مصنوعات کی کھپت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/29/5827

متعلقہ خبریں

Leave a Comment