کورونا وائرس کے پیش نظر ایران سے لوٹنے والے 91 زائرین کی تلاش شروع


اسلام آباد:ایران سے لوٹنے والے 91 زائرین کی تلاش شروع  کردی گئی۔ یہ زائرین فروری میں ایران سے واپس لوٹے تھے۔ تمام زائرین کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر امیگریشن حکام سے شہریوں کی فہرست حاصل کرلی گئی ہے۔ ان افراد کو تلاش کر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں۔ انتظامیہ نے ان شہریوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اہل محلہ اور عزیزواقارب کا بھی چیک اپ کیا جائے گا۔  

واضح رہے چند روز قبل پاکستان میں کورونا کے دو کیسز سامنے آئے جس کے بعد متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ ایران سے پاکستان داخل ہونے والے زائرین کے پیش نظر تفتان بارڈر کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/02/5855

Leave A Reply

Your email address will not be published.