گلوکارعلی ظفر نے ’میلہ لوٹ لیا‘


گلوکار علی ظفر نے بالآخر  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کی مناسبت سے اپنا گانا ’’میلہ لوٹ لیا‘‘ ریلیز کردیا۔  

علی ظفر نے اس وقت پی ایس ایل کے لیے مداحوں کی مدد سے گانا تیار کرنےکا اعلان کیا تھا جب گزشتہ ماہ 20 فروری کے بعد پی ایس ایل کے آغاز کے بعد علی عظمت کے پی ایس ایل کے آفیشل گانے ’تیار ہو‘ کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رد عمل نہیں ملا تھا۔

گانے کے جاری ہوتے ہوئے مداحوں نے اس کی تعریف کی اور کئی افراد نے لکھا کہ علی ظفر نے میلہ لوٹ لیا۔ گانے کو ابتدائی 10 منٹ میں 15 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/02/5851

Comments are closed.