اسلام آباد: نئے بلیو ایریا سے اربوں کی آمدنی متوقع


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ایک نیا کمرشل علاقہ  بنانے  کا منصوبہ بنایا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بڑے بجٹ والے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بجٹ والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ادارے کو 15 سے 20 ارب روپے کی کمائی متوقع ہے جو شہری سہولیات بہتر بنانے پر خرچ ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےاندر 170 کنال پر بین الاقوامی معیار کا میگا کمرشل حب بنانے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی کچھ دن قبل نیو بلیو ایریا کی سائٹ کا دورہ کیا۔

چئیرمین سی ڈی اے عامرعلی احمد نے بتایا کہ کمرشل پراجیکٹ کیلئے نہ صرف پاکستان سے لوگ آئیں گے بلکہ اوور سیز پاکستانی بھی مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروجیکٹ میں مختلف سائز کے پلاٹس ہونگے جن میں 600 گز سے  10000 گز تک کے پلاٹس شامل ہیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق نیو بلیو ایریا بسنے کا فائدہ پورے اسلام آباد کے باسیوں کو ہوگا۔ نئے پراجیکٹ سے وفاقی ترقیاتی ادارے کو پندرہ سے بیس ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ نیو بلیو ایریا پراجیکٹ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کثیر المنزلہ عمارتوں کا منصوبہ ہے جس کی آمدنی اسی شہر پر خرچ ہوگی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/03/5920

Leave A Reply

Your email address will not be published.