وزیراعظم کی کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی  ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی اور اس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وائرس کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم چلانے اور مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 5 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

یاد رہے دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں پھیلنے والا کورونا وائرس 75 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کر چکا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/03/5923

Leave A Reply

Your email address will not be published.