پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کوریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

Rear Admiral Tariq Ali-Pakistan Navy

اسلام آباد:  پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کوریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی  دیدی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئرایڈمرل طارق علی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل طارق علی پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئرایڈمرل طارق علی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/03/5906

متعلقہ خبریں

Leave a Comment