اسلام آباد کا پینے کا پانی آلودہ قرار

اسلام آباد:  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔

 دستاویزات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے مطابق شہرمیں سپلائی کیا جانے والا پانی شفاف نہیں.رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سملی واٹرفلٹریشن پلانٹ،سیدپور،شاہدرہ اورگالف کورس واٹر پوائنٹس سے آلودہ پانی سپلائی ہورہا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ واٹر سپلائی حکام کو متعدد بار آگاہ کر چکے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ڈائریکٹر واٹر سپلائی سے ایک مرتبہ پھر درخواست ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری الیکشن لیا جائے۔

ادھر ،فنڈز کی کمی کے باعث شہر کے بیشتر ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس ناکارہ پڑے ہیں،،شعبہ واٹرسپلائی کو مرمتی کام کیلئے سالانہ 27 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment