شربت خان عدالت پہنچ گیا


پشاور: والدین  کی جانب سے رکھا جانے والے نام کا مذاق بننے پر شہری مدد حاصل کرنے عدالت پہنچ گیا۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق پشاور کے شہری نے سول جج کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے اسے نام تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار شربت خان نے یہ موقف اپنایا ہے کہ اس کے دادا اور والد نے محبت کی وجہ سے نام ملک شربت خان رکھا تھا، لیکن اب لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نام مذاق کی وجہ سے میری تذلیل کا سبب بن رہا ہے، جس سے میری ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

سول جج کی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دادا اور والدین کی محبت کا پاس رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن اب لوگوں کا مذاق ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میرے شناختی کارڈ میں درج نام شربت خان کو ذیشان علی آفریدی لکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/05/5992

Leave A Reply

Your email address will not be published.