کراچی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، دو افراد جاں بحق

Karachi-Golimar-Building Collapses

کراچی کے علاقے گولیمار میں ایک تین منزلہ عمارت اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں اب تک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واقعہ گولیمار نمبر دو میں رضویہ تھانے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملبے تلے متعدد افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے۔ مشتاق احمد مہر نے کہا کہ ایس ایس پی سنیٹرل ریسکیو اقدامات کو ہر لحاظ سے مربوط اور مؤثر بنائیں۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہے۔
ذرائع کے مطابق عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر تھے جن کے متعلق ابھی مکمل معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔جبکہ منہدم ہونے والی عمارت کے برابر والی عمارت کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/05/5964

متعلقہ خبریں

Leave a Comment