ممتاز کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے

Amanullah-Khan

کامیڈی کنگ امان اللہ انتقال کر گئے۔ وہ ایک لمبے  عرصہ سے گردوں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی بار تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ گزشتہ دنوں کامیڈین و اداکار امان اللہ کو طبیعت شدید بِگڑ نے پر بحریہ ٹاؤن لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ جنوری میں امان اللّٰہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی اور انہیں اسپتال اور پھر اسپتال میں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

امان اللہ نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں ، فلموں اور مزاحیہ پروگرامز میں شاندار کارکردگی کا لوہا منوایا ۔ وہ دوران علالت بھی پھلجھڑیاں چھوڑ کر اپنی شگفتہ مزاجی کا ثبوت دیتے رہے۔

 امان اللہ خان کے انتقال پر ملک کی تمام سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی امان اللہ کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی کو میڈیا پر آ کر اس کی تردید کرنا پڑی تھی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/06/6015

متعلقہ خبریں

Leave a Comment