کراچی: کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے 70 افراد کی حالت غیر

PAKISTAN-KARACHI-GAS-LEAKAGE

کراچی: پورٹ قاسم کے علاقے میں قائم اینگرو کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج سے 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کراچی کے علاقے میں واقع اینگرو کیمیکل پلانٹ سے گیس کے اخراج  کے باعث کم از کم 70افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ اس حوالے سے اینگرو کے باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ واقعہ ‘وینٹ کے ذریعے کلورین گیس کے اخراج’ کے باعث پیش آیا۔ میڈیا کو ریلیز کیے گئے مذکور بیان کے مطابق ‘معاملے کو فوری طور پر دیکھا گیا اور متاثرین کو ضروری طبی امداد کے لیے قریبی صحت کے مرکز پر پہنچادیا گیا’۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ‘مریضوں کو ضروری معاہدے اور طبی امداد کے بعد جانے دیا گیا اور اب تک کوئی بیہوش، زخمی یا اموات نہیں رپورٹ کی گئیں’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی وجہ سے پلانٹ کے مخصوص حصے کو احتیاطی اقدامات کے طور پر ‘بند’ کردیا گیا جبکہ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اینگرو نے یہ بھی واضح کیا  ہے کہ مذکورہ واقعہ بوائلر کے پھٹنے سے نہیں ہوا، جبکہ تمام ملازمین جو گیس سے متاثر ہونے والے تمام ملازمین کی اسکرینگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سندھ کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی (سیپا) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ اگلے نوٹس تک فیکٹری کے تمام آپریشن معطل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ہی کراچی میں ’زہریلی گیس ‘کے اخراج کے باعث 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔  اس گیس سے کم از کم 300 افراد متاثر بھی ہوئے تھے۔ اس گیس کے اخراج کے بعد متعلقہ ادارے اس کی وجوہات کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/06/6039

متعلقہ خبریں

Leave a Comment