معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کی ٹوئیٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

Quratulain Balouch-Twitter

پاکستان بھر میں 8 مارچ کو ’عورت مارچ‘ ہونے جا رہا ہے۔ اس مارچ کے حوالے سے مارچ کے حامیوں اور اس کے مخالفین کے درمیان بحث و مباحثہ اور عدالتی جنگ جاری ہے۔ لیکن اب معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے ایک ٹوئیٹ کر کے  نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

قرۃ العین بلوچ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے ’فیمنزم‘ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ٹوئیٹ پر جہاں لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور وہ اپنے حقوق حاصل کرنے پر چیخنے و رونے میں میں وقت ضائع نہیں کرتے‘۔

 

آئی ڈی: 2020/03/07/6066

متعلقہ خبریں

Leave a Comment