پاکستان بھر میں 8 مارچ کو ’عورت مارچ‘ ہونے جا رہا ہے۔ اس مارچ کے حوالے سے مارچ کے حامیوں اور اس کے مخالفین کے درمیان بحث و مباحثہ اور عدالتی جنگ جاری ہے۔ لیکن اب معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے ایک ٹوئیٹ کر کے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
قرۃ العین بلوچ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے ’فیمنزم‘ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ٹوئیٹ پر جہاں لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔
Real feminist gets down to work and wastes no time shouting for her “rights”
— Quratulain Balouch (@Quratulainb) March 4, 2020