اسکردو جانے والی بس دریائے سندھ میں گر گئی


گلگت میں روندو کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔  حادثے میں 19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ6 افرادزخمی ہوئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق حادثہ بلتستان ڈویژن کے علاقہ روندوکے قریب آیا۔

حادثہ کا شکارہونے والی بس کے مسافرروال پنڈی سے اسکردوجارہے تھے ۔جب بس روندوکے قریب پہنچی توخوفناک حادثہ پیش آیا اور بس کھائی میں جاگری ۔

حادثہ میں 19افرادجاں بحق ہوئےاورچھ شدیدزخمی ہوئے,لاشوں اورزخمیوں کونکالنے کےلئےریسکیوآپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/09/6084


Leave A Reply

Your email address will not be published.