تنخواہیں بڑھاؤ ورنہ سرکاری کام ٹھپ

اسلام آباد: وزارت خزانہ سمیت پاک سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین سڑکوں پر آگئے۔ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک سوبیس فیصد اضافے کیلئے قلم چھوڑہڑتال جاری ہے۔ پاک سیکریٹریٹ کے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے  22 ویں روز بھی احتجاج جاری  رہا۔

وفاق کے سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی،مظاہرین ،وزارت خزانہ کے کے سامنے جمع ہوئے۔  نعرے بازی کی اور میڈیا کو کوریج پر پابندی کے خلاف سیکرٹریٹ گیٹ تک مارچ کیا جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اورڈی سی اسلام آباد کے ملازمین کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام رہے۔ ملازمین کا مطالہ ہے کہ گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں اضافے کیا جائے۔

ملازمین کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سیکرٹریٹ میں وزارتوں کا کام عملی طور پر ٹھپ ہونے کے باعث عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/09/6093

متعلقہ خبریں

Leave a Comment