مقبوضہ کشمیر میں فوجی بیس میں زوردار دھماکا، 2 ہلاک اور 3 زخمی


 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کے بیس میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

کشمیری میڈیا کے مطابق اننت ناگ کے علاقے میں واقع بھارتی فوجی بیس میں پانچ مزدور تعمیراتی کام میں مشغول تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ فوجی اڈے میں کھڑی فوجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی واقع ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض احمد اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

فوجی حکام نےدھماکے کی نوعیت اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔تاہم دھماکے سے متعلق بھارتی فوج کے متعلقہ حکام نے کسی قسم کی معلومات نہیں دی ہیں، جب کہ صحافیوں کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/09/6104

Leave A Reply

Your email address will not be published.