ڈی آئی خان میں 2 دہشت گرد ہلاک، کرنل مجیب شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمن جام شہادت نوش کر گئے ۔ دو انتہائی مطلوب دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کی روایات کے مطابق افواج پاکستان کے افسران اپنے دستوں کوہرمیدان جنگ میں لیڈ کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی ۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فورسز نے ٹانک کے قریب دہشتگرد ٹھکانوں پر آپریشن کی۔ فورسز کے گھیراو کرنے پردہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔  فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے  دوران کرنل مجیب الرحمن جام شہادت نوش کرگئے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ۔شہید کرنل مجیب الرحمن کا تعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا ۔شہید نے ایک بیوہ،3بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

 

آئی ڈی: 202003/09/6087

متعلقہ خبریں

Leave a Comment