پنجاب؛ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید سافٹ ویئر متعارف کروا دیا گیا

Punjab-Police

لاہور: پنجاب پولیس اصلاحات کے مشن کے تحت ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے۔  ان اصلاحات کے ضمن میں پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید سافٹ ویئر  متعارف کروا دیا ہے۔

پنجاب پولیس کے متعارف کروائے گئے جدید سافٹ ویئر میں لاہور کے تمام بس اڈے اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہوں گی اور اس نظام کے تحت ملزمان کو پکڑنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔ اس سافٹ وئیر کے ذریعے کسی بھی مقدمے میں نامزد ملزم کسی بھی بس سروس سے سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے پر فوری طور پر پکڑا جائے گا۔

اس وقت ٹریول اور ہوٹل آئی سافٹ ویئرز میں ایک ہزار 572  ہوٹلز اور بس اڈے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان سافٹ ویئرز کے ذریعے 38 ہزار افراد کو چیک کیا گیا اور 40 اشتہاری گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اس جدید نظام کو دوسرے شہروں سے بھی منسلک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس جدید نظام کے ذریعے جہاں خطرناک ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی وہیں ریکارڈ یافتہ مجرمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ممکن ہو گا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/10/6117

متعلقہ خبریں

Leave a Comment