بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا

Rain in Pakistan

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم آج داخل ہوگا جو جمعے تک بارشیں برسانے کا سبب بنے گا۔ بارشوں کے نئے سسٹم سے سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔

آج کی پیش گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا موسم آج خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین، ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، سبی، کوہلو، زیارت اور قلات کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا کے پیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرم اور چترال میں بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/10/6121

متعلقہ خبریں

Leave a Comment